ایران کی یونیورسٹیوں میں ترکی زبان میں تعلیم  دینے کا اعلان

اعلیٰ تعلیم کےمعیار کے تعین اور جانچ پڑتال کے ادارے  نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں ترکی زبان اور ادب  کا شعبہ کھولا جائے گا ۔

552880
ایران کی یونیورسٹیوں میں  ترکی زبان میں تعلیم  دینے کا اعلان

ایران کی یونیورسٹیوں میں نئے تعلیمی سال کے آغازپر ترکی زبان میں  بھی تعلیم  دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ملک میں اعلیٰ تعلیم کےمعیار کے تعین اور جانچ پڑتال کے ادارے  نے اعلان کیا ہے کہ  نئے اکیڈیمک سال میں یونیورسٹیوں میں ترکی زبان اور ادب  کا شعبہ کھولا جائے گا  جہاں اس ڈیپارٹمنٹ میں داخلے کا حق حاصل کرنے والے طالب علم چار سال تک تعلیم حاصل  کر سکیں گے ۔

ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد تیار کیے جانے والے آئین کی شق نمبر 15 کی رو سے ملک کی سرکاری زبان فارسی ہے  لیکن دیگر مقامی زبانوں میں بھی تعلیم دینے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں