پاکستانی فلم میں ترک اداکارہ ایمل قارا کؤسے کی شاندار پرفارمنس

قارا کؤسے    نے افغانستان کی سرحدوں کے قریب  دہشت گردی  کا نشانہ بننے والے شہر سوات  میں فلم کی شوٹنگ کے لیے تین ہفتے گزارے ہیں

552903
پاکستانی فلم میں ترک اداکارہ ایمل قارا کؤسے کی شاندار پرفارمنس
revenge of the worthless.jpg

پاکستان میں 22 جولائی  نمائش کے لیے پیش کی جانے والی  "Revenge Of The Worthless"فلم جس کے ہدایتکار  جمال شاہ ہیں  میں پلواشا  کا  کردار  ایک ترک اداکارہ نے انجام دیا ہے۔

فلم کی عکس بندی کے لیے پاکستان جانے والی ترکی کی فلمی اداکارہ  ایمل   قارا کؤسے   کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

قارا کؤسے    نے افغانستان کی سرحدوں کے قریب  دہشت گردی  کا نشانہ بننے والے شہر سوات  میں فلم کی شوٹنگ کے لیے تین ہفتے گزارے ہیں۔

اردو زبان میں تیار کی جانے والی   فلم  کے لیے اردو زبان سیکھنے والی کؤسے  نے  فلم میں   اسلحے  اور  کلاشنکوف  کو چلانے کے لیے  پاکستانی فوجیوں سے ٹریننگ بھی حا صل کی ہے۔

فلم جو کہ طالبان پر مبنی ہے  میں ٹریجڈی واقعات کوپیش کیا گیا ہے۔فلم  کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے زیادہ تر شوٹنگ دہشت گردی کے متاثرہ  علاقوں میں کی گئی ہے۔

پاکستانی فلم   انڈسٹری  کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب  پاکستان کی بنی ہوئی ایک فلم کو آسکر ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

یہ فلم جلد ہی  متحدہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، آسٹریا ، ایران ، متحدہ عرب امارت کی طرح کے ممالک میں  نمائش  کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ اس فلم کے  استنبول فلم فیسٹویل میں بھی شرکت کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ٹریلر دیکھئے

 

 



متعللقہ خبریں