دہشت گرد تنظیم کا کیمیونیکشن نیٹ ورک کسی کے پاس نہیں، ترک وزیر اعظم

جمہوری عوامی پارٹی اور قوم پرست تحریک  پارٹی  نے    دہشت گرد تنظیم فیتو کی    بغاوت کی کوشش کے   خلاف واضح  اور قطعی مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے

551264
دہشت گرد تنظیم کا کیمیونیکشن نیٹ ورک  کسی کے پاس نہیں، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے   پاس کسی کے پاس بھی موجود نہ ہونے والے  ایک خصوصی کیمیونیکیشن  نیٹ ورک موجود ہے اس سسٹم  کے  اندر  50 ہزار سے زائد لوگ شامل  ہیں  جن کے ذریعے  تنظیم اپنے اقدامات کرتی ہے۔

جناب یلدرم نے  79 ہزار 597 افراد  کو عبوری طور پر نوکریوں سے  معطل کرنے  کا کہتے ہوئے   بتا یا کہ  "سرکاری نوکریوں سے  مستقل طور پر      برطرف کیا گیا ہے۔  جن  میں  سے  تین ہزار   سے زائد فوجی جبکہ باقی ماندہ جج  حضرات ہیں۔

ترک وزیر اعظم نے  قصر ِ چنکایہ میں میڈیا کے   نمائندوں   کو  بریفنگ دیتے  ہوئے کہا کہ   بغاوت کی کوشش میں  عملی طور پر   حصہ نہ لینے والے     لیکن پسِ پردہ  اس میں ملوث یا پھر سالہا سال سے  اس بنیادی ڈھانچے   کی تیاری میں  فعال کردار   ادا کرنے والے    ہر کس   کا    بڑی  توجہ     سے  تعین کرتے ہوئے    انہیں  قانون کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   جمہوری عوامی پارٹی اور قوم پرست تحریک  پارٹی  نے    دہشت گرد تنظیم فیتو کی    بغاوت کی کوشش کے   خلاف واضح  اور قطعی مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے   بغاوت،  ٹینکوں،  گنوں کے حق میں نہیں    بلکہ   اس  کے برخلاف    ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے   ہم سے رابطہ قائم کرتے ہوئے    ہماری حمایت کا اظہار کیا۔  ہم  اس چیز کا اور  بھائی چارگی کا  اپنے دل و جان  کے ساتھ  تحفظ کریں گے جس کا ہم نے  لاکھوں  انسانوں سے وعدہ کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں