ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکی

چاوش اولو   نے     انقرہ کے سرکاری دورے پر   تشریف لانے والے  ایرانی ہم  منصب جواد ظریف    کے ساتھ   بلمشافہ مذاکرات کے بعد ایک  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا

550681
ایرانی  وزیر خارجہ کا دورہ ترکی

 

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو    کاکہنا ہے کہ شامی بحران کو  حل کرتے ہوئے    پائدار   امن کے قیام کے لیے   ایران     کے ساتھ اب  کہیں زیادہ  قریبی تعاون   قائم کیا  جائیگا۔

چاوش اولو   نے     انقرہ کے سرکاری دورے پر   تشریف لانے والے  ایرانی ہم  منصب جواد ظریف    کے ساتھ   بلمشافہ مذاکرات کے بعد ایک  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر      انہوں  نے  وضاحت کی کہ  ایرانی    انتظامیہ اور  ہمارے درمیان      شامی سر زمین کی سالمیت  کے معاملے  میں اتفاق پایا جاتا ہے، ترکی  شام میں  کسی پائدار حل  کے لیے ایران  کے   تعمیری  کردار کی اہمیت   پو شروع سے ہی زور دیتا چلا آیا ہے۔

ترک وزیر  نے بتایا کہ "دہشت گرد تنظیموں    PKK،  پیجاک اور پی وائے ڈی کے درمیان   ہم کوئی تفریق نہیں کرتے، ہم   انہیں ایران اور ترکی کی سلامتی کے خلاف کسی خطرے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔"

مہمان  وزیر ظریف نے    اپنے خطاب کے آغاز میں    دہشت گرد تنظیم فیتو  کی  15 جولائی کی  خونی بغاوت کی کوشش کی مذمت    کرتے ہوئے    کہا کہ" میں   ترک عوام کو مبارکباد  پیش کرتا ہوں جنہوں نے باغیو ں  کے سامنے   بہادری  کی داستان رقم کی۔   انسانوں کے  جمہوری    حقوق   سے کس حد تک  وابستہ ہونے کا اس  چیز  سے واضح طور پر  اظہار ہوا ہے۔  ایرانی عوام اور   اس کے نمائندے   ترک  عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔"

 بجلی، قدرتی گیس اور  انرجی  کے معاملات میں تعاون اور ان شعبوں میں سرمایہ  کاری    کو اولیت  دینے  کی توضیح کرنے والے ایرانی وزیر  نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد  کے  معاملے  میں  دونوں ملکوں کے  نقطہ نظر  میں اتفاق پایا جاتا ہے۔  ہم کبھی بھی ترک عوام سے دور  نہیں ہٹیں  گے۔"

جناب  ظریف نے  ترکی اور روس تعاون پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم انقرہ۔ ماسکو      تعلقات    میں  پختگی لانے  کے معاملے میں  اپنے  تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بعد ازاں  اخباری نمائندوں  کے سوالات کا جواب  دینے والے میولود  چاوش اولو نے    اعلان کیا  بغاوت میں ملوث      ہونے  کے جواز میں  تفتیشی  عمل سے گزرنے والے دفتر ِ  خارجہ کے    مفرور     سفارتکاروں  کی تعداد 32 ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   فتح اللہ گولن       کی ترکی کو حوالگی کے حوالت سے امریکی وزارت   قانون  کا ایک وفد  23 تا 24 اگست ترکی کا دورہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں