فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی آمد،حکومت سے حمایت کا اظہار

وزیراعظم بن علی یلدرم نے    فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی سے  انقرہ میں ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے  فلسطینی حکومت اور عوام کی جانب سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت پر حکومت ترکی کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات  کے اظہار پر شکریہ اداکیا

550323
فلسطینی  وزیر خارجہ  کی ترکی آمد،حکومت سے حمایت کا اظہار

 وزیراعظم بن علی یلدرم نے    فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی سے  انقرہ میں ملاقات کی ۔

  قصر چانکایہ میں ہونے والی  اس ملاقات  میں  وزیراعظم   نے  فلسطینی حکومت اور عوام کی جانب سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت   پر حکومت ترکی کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات  کے اظہار پر شکریہ اداکیا ۔

  وزیراعظم  نے   کہا کہ  ترکی،  فلسطینی عوام  کے   موقف کی    حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا  جبکہ  غزہ کےلیے  ترکی کی طرف سے انسانی امداد  عید الاضحی  کی مناسبت سے جلد ہی  روانہ کر دی جائے گی ۔

مالکی نے   کہا کہ   فلسطین،     ترکی   کی  حمایت اور اس کے عوام  کی   والہانہ محبتوں کا احسان مند    ہے   ۔

بعد ازاں  فلسطینی  وزیر خارجہ نے   ترک ہم منصب  مولود چاوش اولو سے ملاقات  کے بعد  ایک مشترکہ اخباری کانفرنس   کا انعقاد کیا ۔

 چاوش اولو نے اس موقع  پر فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتےہوئے کہا کہ  ترکی،   اسرائیل ۔فلسطین تنازعے کے حل کےلیے دو ریاستی نظریے کا حامی ہے  اور ہماری  کوشش ہے کہ دنیا کے  بیشتر ممالک فلسطین   کے ریاستی  تشخص کو تسلیم کریں ۔، اب تک 137 ممالک نے فلسطین کی خود مختاری    کو قبول کیا ہے  اورہم اس میں  اضافے کے خواہاں ہیں۔

  مہمان وزیر خارجہ نے اس کے بعد  قائد ایوان اسماعیل قاہرامان   سے بھی ملاقات کی  جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں