ترکی کی جانب سے کوئٹہ کے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ  تحریر اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ  ایک ہسپتال  کو نشانہ بنانے  جانے والے دہشت گردی کے حملے جس میں  بڑی تعداد  میں افراد  جان بحق  اور زخمی ہوئے ہیں پر  گہرا دکھ اور افسوس ہے

547660
ترکی کی  جانب سے کوئٹہ کے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکی نے  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ  تحریر اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ  ایک ہسپتال  کو نشانہ بنانے  جانے والے دہشت گردی کے حملے جس میں  بڑی تعداد  میں افراد  جان بحق  اور زخمی ہوئے ہیں پر  گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امن  اور  سیکورٹی کو نشانہ بنانے   اور ملک کے استحکام  کو نقصان پہنچانے    کا ہدف لیے ہوئے  دہشت گردی کے اس حملے   کے مذمت کرتے ہیں    ۔  دہشت  گردی کے اس حملے  میں جان بحق ہونے والے افراد  کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد  کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی    کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ برادر اور دوست ملک  پاکستان  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوگا۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں آج صبح ایک بم دھماکے میں63 افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب وکلا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع تھے جہاں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے لائی گئی تھی۔
بلال کاسی کومنوں جان روڈ کوئٹہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جب وہ اپنے گھر سے بلوچستان ہائی کورٹ جارہے تھے۔
دھماکے وقت ہسپتال میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی جو ساتھی وکیل بلال کاسی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی کے سامنے خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت اڑایا جب وکلا اور میڈیا کی بڑی تعداد بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں موجود تھی ۔



متعللقہ خبریں