ترک قوم کی حب الوطنی دنیا کےلیے مثال ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش  نے  کہا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ   بغاوت کو ناکام بنانے والی ترک قوم    کی کلائی  موڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے

540895
ترک قوم کی حب الوطنی دنیا کےلیے مثال ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش  نے  کہا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ   بغاوت کو ناکام بنانے والی ترک قوم    کی کلائی  موڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

نائب وزیراعظم نے   یہ بات ایوان صدر  میں  15 جولائی کے شہدا کی یاد میں منعقدہ اییک تقریب کے دوران کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ    15 جولائی  کو  ترک قوم نے  ایک  تاریخ رقم کی ہے   جو کہ آئندہ  کی نسلوں کےلیے ایک مشعل راہ  ہوگی ۔

  جناب قورتولموش نے  کہا  کہ  فتح اللہ گولن  تنظیم   سے  کسی بھی قسم کی ہمدردی یا  تعلق رکھنے والوں کو  حساب چکانا ہوگا  مگر باور رہے کہ یہ سب قانونی دائرے میں ہوگا اور میں یہ  عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ  اس تنظیم سے  لاتعلق رہنے والے آرام کی نیند سو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  ترک  عوام مختلف   النسل اقوام پر مشتمل ہے  جنہوں نے 15 جولائی کی رات  باہمی اخوت و اتحاد کے  جذبے  سے سرشار ہو کر  ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو پایائے خاک کر دیا ۔   



متعللقہ خبریں