بغاوت میں ملوث تمام تر شر عناصر کو ختم کیا جائیگا، نائب وزیر اعظم

15 جولائی کا دن ترکی کےد وستوں کے  لیے ایک اہم  موڑ ثابت ہوا ہے۔

538900
بغاوت میں ملوث تمام تر شر عناصر کو ختم کیا جائیگا، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر  اعظم  نعمان  قرتولمش   کا کہنا ہے کہ  بغاوت میں ملوث    تمام تر عناصر کو  ہٹا دیا جائیگا۔

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم    متوازی  نظام  (FETO/PDY) کی  فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی میں  جمہوریت کی پاسداری    کی عملی حمایت کی غرض سے  آنے والے  کوسوو   سرکاری نظام کے وزیر اور کوسوو  ڈیمو کریٹک   ترک پارٹی  کے     رہنما  ماہر   یاعجی لار   سے قصر ِ چنکایہ میں ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم نے  اس موقع پر بتایا کہ    15    جولائی کا دن ترکی کےد وستوں کے  لیے ایک اہم  موڑ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اگر  یہ بغاوت کامیاب ہو جاتی تو   ترکی کے قریبی جغرافیہ میں موجود تمام تر دوستوں کے درمیان باہمی تعلقات   کو  جھٹکا لگنا تھا، لہذا اس   دائرہ عمل میں ہماری حمایت کرنے والے  تمام  تر  دوستوں  اور  کوسوو کے دوستوں کے ہم     تہہ دل سے شکر  گزار ہیں۔ یہ دورہ ہمارے لیے   مزید  طاقتور بننے کا وسیلہ  ثابت ہوا ہے۔ ترکی اپنے تمام تر رفقاء  ملکوں کے ہمراہ   خطے میں  چمکتے  دھمکتے ستارے کی  حیثیت کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا ترک قوم نے   اپنے  عزم  کا مظاہرہ کرتے ہوئے    ایک داستان  قلم بند کی ہے ،  کہتے  ہیں کہ ہر  شر میں خیر  ہوتی ہے۔ انشااللہ یہ  بغاوت کی کوشش   ہمارے درخشاں مستقبل  کی  جانب مزید   آگے  لیجائے گی۔

ماہر یاعجی لار  نے  بھی اس موقع پر کہا کہ    بغاوت کی کوشش کا سامنا کرنے پر  کوسوو   عوام  اور ترک  برادری کو دلی صدمہ  پہنچا ہے، ہم   ہر طرح کی بغاوت کی مذمت  کرتے ہیں۔

کوسوو میں  بھی عوام نے       ترکی کی حمایت میں جلسے جلوس نکالے ہیں۔ ترکی کا طاقتور ہونا خطے میں استحکام   اور اتحاد  کا مفہوم رکھتا ہے۔یہ چیز اس کے ساتھ  بلقانی خطے کے مضبوط ہونے کا معنیٰ رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں