صدر ایردوان کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے مزید سات فوجی گرفتار
موعلا مرمریس شاہراہ پر سات افراد کی جانب سے گاڑیوں کو روکنےکی کوشش کیے جانے کی اطلاع ملنے پرسیکورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کا آغاز کردیا۔ سیکورٹی فورسز نے واراسکول کی خصوصی تیم سے تعلق رکھنے والے میجر تانر بربرسمیت سات ملزمین کو حراست میں لے لیاگیا ہے
537364
دہشت گرد تنظیم فیتو کی جانب سے 15 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے مرمریس میں صدر رجب طیب ایردوان کے قیام پذیر ہوٹل پر حملہ کرنے والے باغیوں میں سے مزید سات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موعلا مرمریس شاہراہ پر سات افراد کی جانب سے گاڑیوں کو روکنےکی کوشش کیے جانے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کا آغاز کردیا۔ سیکورٹی فورسز نے وار اسکول کی خصوصی تیم سے تعلق رکھنے والے میجر تانر بربر سمیت سات ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرمریس میں صدر کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے 36 فوجیوں میں سے 19 کو فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
ابھی تک لاپتہ دس فوجیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش کا کام جاری ہے۔