وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ٹیلی فون پر سفارت کاری کا سلسلہ جاری

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق چاوش اولو نے  لٹویا  کے وزیر خارجہ ایڈگرز رین کیوکس، ناروئے  کے وزیر خارجہ  بورگ  برینڈے،  آسٹریا کے وزیر خارجہ  سیبستیان کورز اور  یورپی کونسل  کے سیکرٹری جنرل   تھوربجورن  جیگ لینڈ   سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

536276
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی ٹیلی فون پر سفارت کاری کا سلسلہ جاری

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ٹیلی فون پر اپنی سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق چاوش اولو نے  لٹویا  کے وزیر خارجہ ایڈگرز رین کیوکس، ناروئے  کے وزیر خارجہ  بورگ  برینڈے،  آسٹریا کے وزیر خارجہ  سیبستیان کورز اور  یورپی کونسل  کے سیکرٹری جنرل   تھوربجورن  جیگ لینڈ   سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ان ممالک کے وزرائے خارجہ  کی جانب سے  چاوش اولو کو کی جانے والے ٹیلی فون کالز میں  15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم  فیتو  کی جانب سے   حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق  کی جانے والی سازش کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

چاوش اولو کے ہم منصبوں نے کہا کہ وہ ترکی کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

بات چیت میں  میں منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا اور ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہونے پر زور دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں