ترک سیاحت کے بارے میں غیر ملکی کافی متجسس پائے جاتے ہیں:رفائَی

وزیر ثقافت و سیاحت  نابی آوجی نے  میڈریڈ میں عالمی  سیاحتی تنظیم  کے سیکریٹری جنرل طالب رفائی سے ملاقات کی جس کے دوران  رفائی  اور وزیر آوجی  کے درمیان  ترک سیاحت کے فروغ کےلیے  ایک مطابقت پر بھی دستخط کیے گئے

535637
ترک سیاحت کے بارے میں غیر ملکی کافی متجسس پائے جاتے ہیں:رفائَی

 وزیر ثقافت و سیاحت  نابی آوجی نے  میڈریڈ میں حکومت اسپین کی  مشیر ازابیل بوریگو  اور عالمی  سیاحتی تنظیم  کے سیکریٹری جنرل طالب رفائی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران  رفائی  اور وزیر آوجی  کے درمیان  ترک سیاحت کے فروغ کےلیے  ایک مطابقت پر بھی دستخط کیے گئے۔

 طالب رفائی نے کہا کہ   ترکی  عالم سیاحت کا ایک نمایاں نام ہے  جہاں کے بارے میں جاننے  کےلیے   سیاح دائما متجسس رہتے ہیں۔

  فوجی بغاوت کے بارے میں غور کرتے ہوئے رفائی نے  کہا کہ      ترکی میں  سیاحتی فروغ کےلیے  اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

 اس موقع پر ترک وزیر سیاحت نے  کہا کہ طے ہونے والی مطابقت سے  سیاحت میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر  قیام  عالمی سیاحتی تنظیم میں اس وقت 154 ممالک رکن ہیں ۔



متعللقہ خبریں