زبانی جمع کرچ کے بجائے تعاون کو عملی شکل دی جائے:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  بتایا  ہے کہ حکومت اس وقت امریکہ  سے رابطے میں ہے  اور ہم چاہتے ہیں کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلیے   زبانی جمع خرچ    کے بجائے  عملی اقدام اٹھایا جائے

535143
زبانی جمع  کرچ کے بجائے تعاون کو عملی شکل دی جائے:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  بتایا  ہے کہ حکومت اس وقت امریکہ  سے رابطے میں ہے  اور ہم چاہتے ہیں کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلیے   زبانی جمع خرچ    کے بجائے  عملی اقدام اٹھایا جائے۔

 وزیر خارجہ  نے  یہ بات ٹی آر ٹی نیوز  پر ایک گفتگو کے دوران کہی   اور بتایا کہ فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کےلیے کوششیں جاری ہیں جس کےلیے ہم نے تمام ضروری دلائل امریکہ  کو  فراہم کر دیئے ہیں۔

 وزیر  خارجہ نے کہا کہ فتح اللہ گولن کی  کسی دیگر ملک فرار ہونے  کی کوشش روکنا ضروری ہے  ، یہ شخص ملک میں  فوجی بغاوت کا  ذمہ دار ہے  جس کی گرفتاری اور ترکی حوالگی ناگزیر ہے ۔

 8 باغی فوجیوں کے یونان میں سیاسی پناہ لینے  سے متعلق  چاوش اولو  نے  کہا کہ ان کے خلاف عدالتی کاروائی شروع ہو گئی ہے  اور ہمیں  امید  ہے کہ حکومت یونان  ہم سے تعاون  کے تمام تقاضے پورا کرے گی ۔



متعللقہ خبریں