بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، صدر ایردوان

صدر ترکی نے مارمرس سے استنبول پہنچنے پر عوام کے ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے تمام ترملت سے صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے

530336
بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترک مسلح افواج کے ایک اقلیتی گروہ نے  قوم کے اسلح کو  قوم   کے خلاف ہی استعمال   کر دیا۔

مارمرس سے استنبول   تشریف لیجانے والے  صدر ایردوان  کا    لاکھوں  کی تعداد میں  شہریوں  نے استقبال کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  بغاوت کی کوشش  ناکام  ہو گئی ہے،  ہم  اپنے پاوں پر  کھڑے  رہیں  گے۔   تمام تر  ترک ملت کو  ہمارے ساتھ شانہ بشانہ    کھڑا ہونا ہو گا،   ہم  سب کو صبر  کا دامن ہاتھ سے نہیں  چھوڑنا چاہیے۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ  یہ اللہ کا کرم ہے کہ  اس طریقے سے ہم     ترک فوج کو  شر عناصر سے مکمل طور پر پاک   کر دیں گے۔یہ   حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ یہ  مسلح  دہشت   گرد تنظیم ہے، لیکن  ایک فرق   پایا جاتا ہے  یہ قوم کے اسلحہ سے ہی قوم  کو مار رہے ہیں۔  یہ ٹینک  ہمارے ہیں،   انہوں  نے امانت میں خیانت کی ہے۔

صدر ترکی نے  یہ بھی بتایا کہ  ان کی روانگی کے بعد ان کے قیام کردہ ہوٹل  پر بھی بمباری   ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں