دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کا ساتھ دینا خطرناک ہوگا: یلدرم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   نے  مغربی ممالک  کو  متنبہ کیاہے کہ وہ   کسی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے  کے    لیے دیگر  دہشت گرد تنظیموں کو آلہ کار نہ بنائیں

528965
دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کا ساتھ دینا خطرناک ہوگا: یلدرم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم   نے  مغربی ممالک  کو  متنبہ کیاہے کہ وہ   کسی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے  کے    لیے دیگر  دہشت گرد تنظیموں کو آلہ کار نہ بنائیں۔

 یلدرم نے یہ بات بی بی سے  سے گفتگو کے دوران کہی  ۔

 وزیراعظم نے  کہا کہ  کسی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے  کےلیے  دیگر  دہشت گرد تنظیموں   کو آلہ کار بنانا   ایک غلط پالیسی ہے   جس کا خمیازہ  ناقابل  تلافی ہوگا۔

 شام کی صورت حال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا  کہ   وہاں  5 لاکھ  معصوم  انسان  اقتدار کی ہوس   پر قربا ن کر  دیئے گئے جس کی ذمہ داری اسد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ،شام میں  ایک جانب اسد انتظامیہ  اور دوسری جانب  داعش  نے  خون خرابہ مچا رکھا ہے جن کا خاتمہ ضروری ہے۔

 جناب   یلدرم نے کہا کہ ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل سے پاک  تعلقات چاہتے ہیں  ،ہم نے حال  ہی میں  روس اور اسرائیل سے تعلقات بحال کیے ہیں      جس سے ہماری  خارجہ پالیسی    کے  اہداف  کی عکاسی ہوتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں