صدر رجب طیب ایردوان وارسا میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

اجلاس میں اتحاد کے حکام ،نیٹو کی تبدیل ہوتی سکیورٹی فضاء  کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ویلز سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے،  مزاحمتی  قوت اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی تدابیر کی منظوری  دیں گے

525100
صدر رجب طیب ایردوان وارسا میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں 8 سے 9 جولائی کو متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں اتحاد کے حکام  ،نیٹو کی تبدیل ہوتی سکیورٹی فضاء  کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ویلز سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے،  مزاحمتی  قوت اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی تدابیر کی منظوری  دیں گے۔

علاوہ ازیں اتحاد کے رہنما  افغانستان کے لئے تعاون مشن میں کردار ادا کرنے والے لیکن نیٹو سے باہر کے ممالک  کے حکام اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ متوقع نشست میں  مذکورہ مشن کی کاروائیوں پر نظر ثانی کریں گے۔

حکام سال 2018 سے 2020 کے دورانیے  میں افغان قومی دفاعی  و سکیورٹی فورسز  کی  مالی امداد  کے حوالے سے اضافی عزائم کا اظہار  کریں گے۔

حکومتی  سربراہان کی سطح کے نیٹو۔یوکرائن کمیشن کے اجلاس میں منسک  سمجھوتوں کے اطلاق سمیت یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر دفاع فکری اشک صدر رجب طیب کے ہمراہ ہوں گے۔

توقع ہے کہ اپنی مصروفیات کے دوران صدر رجب طیب ایردوان   اپنے غیر ملکی ہم منصبوں  کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دوران اجلاس کی فضاء سے  اجلاس کی سکیورٹی  کو یقینی بنانے کے لئے ترکی  بھی تعاون  فراہم کرے گا۔

ترکی کا فضاء  سے خبر رسانی اور  کنٹرول  کا طیارہHİK   نیٹو، فرانس اور برطانیہ  کے AWACS  طیاروں کے ساتھ  مل کر فرائض ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں