استنبول اتاترک ائیر پورٹ حملہ: 3 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد زیر حراست

استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر 45 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

523602
استنبول اتاترک ائیر پورٹ حملہ: 3 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد زیر حراست

استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر 45 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تھانے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد 13 مشتبہ افراد کو صحت  کے کنٹرول کے بعد عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔

ان تمام افراد کو عدالت کی طرف سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حملے سے متعلق کئے گئے آپریشن میں مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زیر حراست زیادہ تر غیر ملکیوں پر مشتمل 14 افراد کی تھانے میں تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو کئے جانے والے  3خود کش بم حملوں  میں 45 افراد ہلاک   اور 230 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں  کا علاج جاری ہے اور  ان میں سے 17 زخمی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں