ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہےکہ دہشت گردی کی لعنت سے پاک ترکی  ہماری اولین ترجیح ہے جس کےلیے عالمی تعاون ناگزیر ہے

522684
ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہےکہ دہشت گردی کی لعنت سے پاک ترکی  ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 وزیراعظم نے اس بات کا اظہار  ضلع حاتائے میں     منعقدہ ایک  دعوت افطار کے  دوران کہی ۔

 بن علی یلدرم نے کہا کہ  استنبول کے حالیہ  حملوں پر میری عالمی برادری سے درخواست ہے کہ  وہ   دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ تعاون کو یقینی بنائے کیونکہ   یہ لعنت  انسانی اقدار اور   معصوم جانوں کے ضیاں کا سبب ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری  اس گندگی کو  صاف کرنے میں  تعاون کرتی ہے  تو وہ دن دور نہیں جب ہماری یہ  دنیا امن و استحکام اور خوشحالی کا گہواراہ بن جائے گی ۔

 یلدرم نے  عوام سے کہا کہ وہ مطمئن  رہیں  ،حکومت   اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے اور دہشت  گردی کی جڑ اکھاڑنے کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں