استنبول حملہ: تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

استنبول   ہوائی اڈے  پر حملے   کے بعد سیاسی اور کاروباری دنیا سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

520348
استنبول حملہ: تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

 استنبول   ہوائی اڈے  پر حملے   کے بعد سیاسی اور کاروباری دنیا  نے اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔

 جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  اس حملے کی مذمت کرتےہوئے ترک عوام سے اظہار یک جہتی اور    دہشت گردی کے خلاف تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

 فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے   بھی اس حملے کی مذمت  کرتےہوئے اپنے   دلی افسوس کا اظہار کیا ۔

 اطالوی  وزیراعظم  ماتیو رنزی   نے  سوشل میڈیا  پر اپنے تعزیتی پیغام میں  کہا کہ  اطالوی  عوام       اس  واقعے پر    حکومت ترکی اور عوام  کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 سعودی  فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ایردوان    کو تعزیتی مراسلہ بھیجا  جبکہ ایرانی وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف  نے بھی  ان حملوں کی شدید مذمت  کرتےہوئے  دہشت گردی کے خاتمے  میں مکمل تعاون کا  اعادہ کیا ہے ۔

امریکی صدر  براک اوباما   اور ایپل کمپنی کے افسر اعلی  ٹم کک  نے بھی  تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔

 مشہور گلوکار این ریک اگلے سیاس  نے بھی   سوشل میڈیا پر اس حملے  پر  دکھ کا اظہار کرتےہوئے  اپنی نیک تمناوں    کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں