فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر ہم ترکی کے مشکور ہیں: حماس

حماس    کےمطابق ،  ترکی  نے  غزہ کے عوام پر لاگو  محاصرے   کو ختم کروانے میں  جس ثابت قدمی کا  مظاہرہ کیا ہے   وہ  قابل تعریف ہے  جس کےلیے فلسطینی عوام صدر ایردوان اور حکومت ترکی کے تہہ دل سے مشکور ہیں

519533
فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر ہم ترکی کے مشکور ہیں: حماس

حماس نے  غزہ کی عوام   کی مدد اور   اُن پر لاگو محاصرے کو  ختم کروانے کی کوششوں پر حکومت  ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔

 حماس    کےمطابق ،  ترکی  نے  غزہ کے عوام پر لاگو  محاصرے   کو ختم کروانے میں  جس ثابت قدمی کا  مظاہرہ کیا ہے   وہ  قابل تعریف ہے  جس کےلیے فلسطینی عوام صدر ایردوان اور حکومت ترکی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

 بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  حماس  صیہونی قابض قوتوں کے خلاف سینہ سپر رہتے ہوئے مسجد الاقصی    کی آزادی اور     اپنی عوام کی خود مختاری  اور اُن کے حقوق کا تحفظ  کرنا جاری رکھے گا۔

  دوسری جانب فلسطینی وزیراعظم  ریاض  المالکی اور امریکی انتظامیہ  نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان  تعلقات کی بحالی کے فیصلے  کو   خوش آئند  قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں