ہم دہشت گردی کو ترکی کے ایجنڈے سے خارج کرکے ہی رہیں گے، وزیر اعظم
خطے اور دنیا میں دوستی میں پختگی لانے اور دشمنی کو دُور کرنےو الی خارجہ پالیسیوں کی بدولت ہم علاقائی تعاون کو مزید مضبوطی دیں گے
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کو آلہ کار بناتے ہوئے چلی جانے والی چالوں کو ملیا میٹ کر کے ہی رہیں گے۔
وزیر اعظم یلدرم نے انقرہ ایوان ِ تجارت کانگرسیم میں آک پارٹی کے ضلعی ناظمین کے ہمراہ افطار ی کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ" دہشت گردی ایک نہ ایک دن ترکی کے ایجنڈے سے نکل کے ہی رہے گی، زیرِ بحث لائے جا سکنے والے کئی معاملات اور کئی موضوع ہمارے سامنے ہیں، ترکی کو سن 2023 کے اہداف تک لیجانے والے میگا پراجیکٹس پائے جاتے ہیں۔ لہذا ہم دہشت گردی کو ترکی کے ایجنڈے سے خارج کر کے ہی رہیں گے۔"
وزیر اعظم کے ایجنڈے میں خارجہ پالیسی بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا میں دوستی میں پختگی لانے اور دشمنی کو دُور کرنےو الی خارجہ پالیسیوں کی بدولت ہم علاقائی تعاون کو مزید مضبوطی دیں گے۔