ترکی: قومی سلامتی اجلاس ،ملکی و غیر ملکی صورت حال پر غور

ترکی کی 65 ویں حکومت کے قیام کے بعد  پہلا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ  مشرقی و جنوب مشرقی  ترکی   میں جاری  فوجی کاروائیوں  کے نتیجے میں جلد ہی  وہاں امن و امان بحال ہوگا

498538
ترکی: قومی سلامتی اجلاس ،ملکی و غیر ملکی صورت حال پر غور

 ترکی  کی قومی سلامتی کونسل نے   واضح کیا ہے کہ بعض اتحادی ممالک  کا    دہشت گرد تنظیموں  پی وائی ڈی اور وائی پی جی   کے دفاتر کھولنے کی اجازت  دینا    نیک نیتی کا  مظاہرہ  نہیں ہے۔

   ترکی کی 65 ویں حکومت کے قیام کے بعد  پہلا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  گزشتہ روز منعقد ہوا ۔

 اجلاس کے بعد ایک اعلامیئے میں   اس  عزم کا  اعادہ کیا کہ  مشرقی و جنوب مشرقی  ترکی   میں جاری  فوجی کاروائیوں  کے نتیجے میں جلد ہی  وہاں امن و امان بحال کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی  کے خلاف جنگ، قومی سلامتی کو لاحق خطرات  اور  حکومت مخالف عناصر  کے خاتمے  کےلیے بھی تدابیر اختیار کرنے  کا فیصلہ  کرتےہوئے   یہ  بھی امید ظاہر کی گئی کہ جنوب مشرقی ترکی میں دہشت گردوں  اور ان کے  حامی سیاسی دھڑوں  کو علاقائی عوام      مسترد کردیں گے۔

 شام  میں مصروف  عمل  pyg/ pyd       دہشت گرد تنظیموں  کے یورپ کے بعض  شہروں میں  نمائندہ دفاتر  کھولنے کا  جو اعلان کیا گیا ہے اُس  کے نتیجے میں  دہشت گردوں کی حوصلہ  شکنی کے بجائے اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے میں مدد ملے گی  اور یہ   ترک مخالف فیصلہ ہمارے دوست ممالک کو زیب  نہیں دیتا۔

 اعلامیئے میں  وارسا میں منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس  میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ   سلامتی کے   موضوع پر  اقدامات کو مزید  سخت بنائیں جبکہ اسلام  دشمن  بیانات اور تشدد آمیز  کاروائیوں سمیت  نسل پرستی کی  روک تھام  میں سیاسی،قانونی، ابلاغ عامہ اور سماجی تنظیموں سے تعاون  حاصل کرتےہوئے   ایک دوسرے کی مدد   کریں ۔

 



متعللقہ خبریں