یورپی یونین کے امور کے وزیربوزکر کی یورپی یونین کمیشن کے توسیع کے انچارج رکن جوہنس ہین  سے ملاقات

یورپی یونین کے امور کے وزیر  اور چیف نگو شی ایٹر  وولکان بوزکر  نے  یورپی یونین کمیشن کے توسیع   ہمسایہ پالیسی سے متعلق  انچارج رکن    جوہنس ہین  سے استنبول میں ناشتے کے میز پر ملاقات کی ہے

477591
یورپی یونین کے امور کے وزیربوزکر کی یورپی یونین کمیشن کے توسیع کے انچارج رکن جوہنس ہین  سے ملاقات

یورپی یونین کے امور کے وزیر  اور چیف نگو شی ایٹر  وولکان بوزکر  نے  یورپی یونین کمیشن کے توسیع   ہمسایہ پالیسی سے متعلق  انچارج رکن    جوہنس ہین  سے استنبول میں ناشتے کے میز پر ملاقات کی ہے۔

بند کمرے میں ہونے والی ملاقات  میں ترکی – یورپی یونین  کے سربراہی اجلاس میں  مطابقت  پائی جانے والے مشترکہ  ایجنڈے   سے متعلق  پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا ۔

اس دائرہ کار میں  مستقل رکنیت سے متعلق ترکی  کے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کے نئے باب کھولنے ، ویزے  پر  پابندی کے خاتمے، غیر قانونی  ہجرت کے خلاف مشترکہ جدو جہد  اور دہشت گردی کے خلاف  جدو جہد  میں ایک دوسرے سے تعاون جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔

اس ملاقات کے بعد  یورپی یونین کے امور کے وزیر  بوزکر اور یورپی یونین کمیشن کے رکن ہین  نے ترکی  -  یورپی یونین بزنس کونسل  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔



متعللقہ خبریں