ماہ جون میں ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی ختم ہو جائے گی ،وزیر اعظم احمد داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کیطرف سے ماہ جون میں ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا ۔

475086
ماہ جون میں ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی ختم  ہو جائے گی ،وزیر اعظم احمد داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کیطرف سے ماہ جون میں ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا ۔

انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ اگر ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو ختم نہ کیا گیا تو اس سے ہر کس کو نقصان ہو گا اور ترکی بھی واپسی قبول معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرئے گا ۔

انھوں نے سٹراس برگ سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو یورپی یونین کیطرف سے ویزے کی پابندی کے خاتمے ،دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور نئے آئین کی تیاری کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ویزے کی پابندی کے خاتمے کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔72 شقوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔جن میں سے صرف چند باقی رہ گئی ہیں ۔8 شقوں کو اس ہفتے کمیشن پاس کرئے گا ۔ماہ جون میں ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا ۔

انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک سے مکمل طور پر دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کیطرف سے ہتھیار ڈالنے تک جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔سیاسی حل کے عمل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں نے غلط حساب کتاب کیا تھا ۔وہ دہشت گردی کیخلاف ہماری جدوجہد کو سمجھ نہ سکے لیکن اب انھیں اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا ہے علاقے میں خندقیں کھدوانے کی سیاست غلط تھی اور ہم نے بارہا اس کی وضاحت کی تھی ۔ نئے آئین کی تیاری کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے آئین کی تیاری کی سرگرمیاں جاری ہیں اور کسی کو اس میں شک و شبہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں