اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کےد وران وزیر اعظم کی مصروفیات

وزیر اعظم داود اولو نے اولین طور پر صدر ِ پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی، جس دوران بین الاقوامی سطح پر انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا

471410
اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کےد وران وزیر اعظم کی مصروفیات

استنبول کے اسلامی تعاون تنظیم اجلاس نے عالمی سربراہان کے درمیان وسیع پیمانے کے مذاکرات کی بھی میزبانی کی۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی اجلاس میں شریک سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیے۔

ان مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ مشرق وسطی اور شام کی تازہ صورتحال پر مبنی تھا۔

وزیر اعظم داود اولو نے اولین طور پر صدر ِ پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی، جس دوران بین الاقوامی سطح پر انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا۔

جناب داود اولو نے بعد میں لبنانی کابینہ کے سربراہ تمام سلام سے ملاقات کی ، جس کا مرکزی ایجنڈہ شام کی تازہ صورتحال، دہشت گرد گروہوں کے خلاف جدوجہد اور شامی مہاجرین کے معاملات پر مبنی تھا۔

ترک وزیر اعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین ۔ اسرائیل تعلقات اور ترکی اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے غور کیا گیا، اس دوران داود اولو نے بتایا کہ ترکی کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔

داود اولو نے آذری صدر الہام علی یف سے ملاقات میں حالیہ ایام میں آذری ۔ آرمینی محاذ پر ہونے والی جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمیشہ اور ہر شرط پر آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

ترک وزیر اعظم نے علاوہ ازیں ، بوسنیا، لیبیا، صومالیہ، اردن، نائجر، ملیشیا اور افغانستان کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں سر انجام دیں۔





متعللقہ خبریں