بلا ویزہ یورپی سیاحت نہ ملی تو مہاجرین کا معاہدہ ختم ہو سکتا ہے: بوزکر

یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ترک شہریوں کےلیے بلا ویزہ سیاحت کا قانون منظور نہیں کیا تو ہم بھی اس کے ساتھن مہاجرین کے تبادلے پر مبنی معاہدہ ختم کر دیں گے

470644
بلا ویزہ یورپی سیاحت نہ ملی تو مہاجرین کا معاہدہ ختم ہو سکتا ہے: بوزکر

یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں ترکی اور یورپی یونین تعلقات میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک سفارتی اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت پر مبنی ہماری کوششیں 50 سال سے جاری ہیں جو کہا ایک لمبا عرصۃ ہے جبکہ اگر ہماری جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو ہمت ہار بیٹھتا ۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات میں فروغ پیدا ہو رہا ہے کیونکہ یہ ہم دونوں کے مفاد میں ہے۔

وولکان بوزکر نے ترکی میں زیادہ تر آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے ہم ایک با صلاحیت اور مضبوط فوج اور اقتصادی استعداد کے حامل ہیں جس کی سرحدیں قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک سے ملتی ہیں لہذا یورپ اگر چاہے تو ان تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کےلیے ہماری مدد لے سکتا ہے۔

پناہ گزینوں کے مسئلے کے حوالے سے وزیر بوزکر نے کہا کہ ہم نے یورپی ممالک کو اس بارے میں متنبہ کیا تھا مگر انہوں ہماری بار ان سنی کر دی ۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ اگر یونہی جاری رہا تو دہشت گردی کی یہ ننگی تلوار ہمارے سروں پر منڈلاتی رہے گی جس کےلیے ہمیں فی الوقت شام کے سیاسی حل کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپ کی بلا ویزہ سیاحت کے بارے میں وزیر بوزکر نے کہا کہ اگر یورپی یونین نے ترک شہریوں کےلیے بلا ویزہ سیاحت کا قانون منظور نہیں کیا تو ہم بھی اس کے ساتھن مہاجرین کے تبادلے پر مبنی معاہدہ ختم کر دیں گے۔یہ ایک سودے بازی ہے جو کہ یورپی یونین کے فیصلے پر منحصر ہے ۔



متعللقہ خبریں