دیار باقر:دہشت گردوں کا حملہ ایک فوجی شہید ،درجنوں زخمی

دیار باقرکے قصبے حانی میں دہشت گردوں نے مقامی جینڈر میری کے دفتر پر بم حملہ کر دیا جس میں ایک فوجی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے

469202
دیار باقر:دہشت گردوں کا حملہ  ایک فوجی شہید ،درجنوں زخمی

دیار باقرکے قصبے حانی میں دہشت گردوں نے مقامی جینڈر میری کے دفتر پر بم حملہ کر دیا جس میں ایک فوجی شہید ہو گیا ۔

جنرل ہیڈ کوارٹر کے مطابق اس حملے میں 39 فوجی اور چار شہری بھی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کوقریبی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے اور علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلع حقاری کے قصبے یوکسیک اووا میں بھی حفاظتی دستوں کے ہاتھوں 13 دہشت گرد مارے گئے جو کہ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

ان دہشت گردوں میں ایک ماہر نشانے باز بھی شامل تھا ۔

حفاظتی دستوں نے جائے وقوعہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے۔

ضلع tunceliمیں بھی حفاظتی دستوں نے کوبرا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی گئی کاروائی میں پی کے کے کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔



متعللقہ خبریں