ترک بحری جہاز پر نائجیریا میں حملہ

بحری قزاقوں نے مالٹا پرچم بردار 148 میٹر طویل ٹینکر پر موجود 6 ترک جہاز رانوں کو اغوا کر لیا

468848
ترک بحری  جہاز پر نائجیریا میں حملہ

نائیجیریا کے کھلے سمندر میں سفر کے دوران ترک ٹینکر پر بحری قزاقوں نے دھاوا بول دیا۔

بحری قزاقوں نے مالٹا پرچم بردار 148 میٹر طویل ٹینکر پر موجود 6 ترک جہاز رانوں کو اغوا کر لیا۔

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق یہ واقع علی الصبح 4 بجے پیش آیا۔

ترک جہاز رانوں کو کہاں لیجائے جانے کا علم نہیں ہو سکا، تاہم فرم کے مالک نے بتایا ہے کہ اغوا کنندگان کی طبی حالت ٹھیک ہے۔

متعلقہ وزارت نے اطلاع دی ہے کہ اس حوالے سے رائے عامہ کو آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی۔



متعللقہ خبریں