حکومت ترکی کا جنوب مشرقی اناطولیہ میں مزید پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

ترک مسلح افواج اور پولیس کے خصوصی فورس نے جولائی 2015 سے جنوب مشرقی اناطولیہ میں دہشت گرد تنظیم کے ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اپنی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

468547
حکومت ترکی کا جنوب مشرقی اناطولیہ  میں  مزید  پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

جنوب مشرقی اناطولیہ کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے ،ڈھانچے کے خاتمے کے بعد حکومت علاقے میں نئی تدابیر اختیار کررہی ہے۔

کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کی روسے علاقے میں تیرہ مزید پولیس اسٹیشن قائم کرتے ہوئے علاقے کی سیکورٹی کو بہتر بنائی جائے گی۔

ترک مسلح افواج اور پولیس کے خصوصی فورس نے جولائی 2015 سے جنوب مشرقی اناطولیہ میں دہشت گرد تنظیم کے ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اپنی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جاری مشترکہ فوجی آپریشن کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے۔

حکومت نے جن علاقوں میں فوجی آپریشن کو مکمل کرلیا ہے وہاں پر مستقبل میں دہشت گرد کاروائیوں سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلوں کی رو سے دیار باقر، حقاری، یوکسیل اووہ ،ماردین، شرناک اور دیگر کئی ایک علاقوں چیکنگ پوسٹ قائم کردی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں