یورپی یونین کیساتھ ویزے کی پابندی کے خاتمے کی کوششوں جاری ہیں ،ترکی

ترکی کی قومی اسمبلی کے خارجہ امور کے کمیشن کی یورپی یونین کیساتھ ویزے کی پابندی کے خاتمے کے دائرہ کار میں کوششوں جاری ہیں ۔

466935
یورپی یونین کیساتھ ویزے کی پابندی کے خاتمے کی کوششوں جاری ہیں ،ترکی

ترکی کی قومی اسمبلی کے خارجہ امور کے کمیشن کی یورپی یونین کیساتھ ویزے کی پابندی کے خاتمے کے دائرہ کار میں کوششوں جاری ہیں ۔

کمیشن نے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ، سرپرستی کی ذمہ داری ، بچوں کے تحفظ ا ور ان کی مالی امداد پر مبنی کے تین مسودہ قانون کو قبول کر لیا گیا ہے ۔ خارجہ امور کے کمیشن نے ویزے کی پابندی کے خاتمے کے دائرہ کار میں قبول کردہ مسودہ قانون میں اہم تبدیلیاں کی ہیں ۔ ذاتی ڈیٹا پر خود بخود عمل درآمد کے معاملے میں نگران اور بااختیار حکام اور بین الاقوامی ڈیٹا فلو میں اصلاحات کرنے کے زیر مقصد مسودہ قانون تیار کیا گیا ہے ۔ نگران افسران اپنے اختیارات کے دائرہ کار میں ذاتی ڈیٹا کی پروسیسینگ کے بارے میں اس شخص کے حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ سے متعلقہ مطالبات سنیں گے اور اپنے فرائض کو پوری آزادی کیساتھ انجام دیں گے ۔نگران افسران کے غلط فیصلوں اور شکایات کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جا سکے گا ۔ کمیشن کیطرف سے منظور کردہ دیگر دو قرار دادوں کا تعلق بچوں کی سرپرستی کی ذمہ داری ، بچوں کے تحفظ ا ور ان کی مالی امداد سے ہے ۔

متعللقہ خبریں