شمالی قبرص: نئی حکومت کے قیام کا فیصلہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئی مخلوط حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک اور قومی اتحاد پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے

466944
شمالی قبرص: نئی حکومت کے قیام کا فیصلہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نئی مخلوط حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈیموکریٹک اور قومی اتحاد پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ دو جماعتوں کے درمیان تین روز تک جاری مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا ۔

ڈیموکریٹیک پارٹی کے صدر سردار دینکتاش نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے وزیر ماحولیات ،خزانہ اور تعلیم کی پیشکش کی جنہیں بلا تردد قبول کر لیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے قومی اتحاد پارٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں