صدر ایردوان کی اوباما سے ملاقات،اہم مسائل پرتبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر براک اوباما سے ملاقات کی جو کہ 50 منٹ جاری رہی

462469
صدر ایردوان کی اوباما سے ملاقات،اہم مسائل پرتبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر براک اوباما سے ملاقات کی جو کہ 50 منٹ جاری رہی ۔

اس ملاقات میں دونوں صدور نے علاقائی سلامتی ،انسداد دہشت گردی اور مہاجرین جیسے مسائل پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غور کرنے کے علاوہ داعش کا صفایا کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا بھی اعادہ کیا ۔

اوباما نے اس موقع پر صدر ایردوان سے دیار باقر کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے میں ترکی سے تعاون جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں