دستی بم کے پھٹنے سے 3 ترک فوجی شہید

علاقے میں آج صبح ایک پولیس اہلکار کو بھی اسی طریقے سے شہید کیا گیا تھا۔

455347
دستی بم  کے پھٹنے سے 3 ترک فوجی شہید

ضلع ماردن کی تحصیل نصائبن میں دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی جناب سے نصب کردہ دستی بم کے پھٹنے سے تین فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔

علاقے میں آج صبح ایک پولیس اہلکار کو بھی اسی طریقے سے شہید کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نصائبن ، شرناک اور حقاری میں 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج نے آپریشن کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔

غازی این تپ اور خطائے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں