ترک سربراہان کے رد عمل کا سلسلہ جاری

ترک سربراہان کے رد عمل کا سلسلہ جاری

454236
ترک سربراہان  کے رد عمل کا سلسلہ جاری

نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمش کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گردی کا عادی نہیں بنے گا اور نہ ہی یہ پیچھے قدم ہٹائے گا۔

انہوں نے ضلع اوردو میں بیان جاری کرتے ہوئے بے اولو میں دہشت گرد حملے پر لعنت و ملامت بھیجتے ہوئے کہا ہم دہشت گردوں کے عزائم کو پورا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

ہماری قوم ہر گز دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ ہم سب روز محشر تک امن و امان کے ماحول میں اس سر زمین پر اپنی زندگیاں جاری رکھیں گے۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ " دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ایک قومی ذمہ داری ہے، ہمیں اس کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔اس دوران ہم کسی تردد اور تذبذب کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

استنبول میں موجود صدر ترکی نے وزیر اعظم داود اولو سے حملے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ داود اولو نے بھی وزراء کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لیا۔تا ہم اس اجلاس کے بعد کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں