استنبول میں خود کش بم حملہ،5 ہلاک متعدد زخمی

استنبول شہر کی مصروف ترین شاہراہ استقلال میں خود کش بم حملہ ہوا جس میں اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے

453964
استنبول میں خود کش بم حملہ،5 ہلاک متعدد زخمی

استنبول شہر کی مصروف ترین شاہراہ استقلال میں خود کش بم حملہ ہوا جس میں اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

استنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے ہین جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔

وزیر صحت مہمت موذن اولو نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 12 غیر ملکی تھے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں پہنچنے والی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتےہوئے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔



متعللقہ خبریں