دہشت گردوں کو اپنی گھناونی حرکات کی قیمت چکانی ہو گی، ایردوان

یہ حملہ کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ پوری ترک قوم کے خلاف کیا گیا ہے، جس سے دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے

450759
دہشت گردوں کو اپنی گھناونی حرکات کی قیمت چکانی ہو گی، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے اندر و باہر قیمت چکانے کی سوچ رکھنے والے اصل قیمت بذات خود چکائیں گے۔

صدر ترکی نے بتایا کہ " ترکی کی راہ میں کوئی بھی روڑے نہیں اٹکا سکے گا۔ مجھے یقین کامل ہے کہ ہم دہشت گردی کو زیر کر دیں گے۔"

جناب ایردوان نے چودہ مارچ طب تہوار کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں کل پیش آنے والے دہشت گرد حملے پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انقرہ کے مرکزی علاقے کزلائے کے ایک معمولی جگہ نہ ہونے اور ترکی کے ایک علامتی مقام ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے صدر نے کہا کہ اس حملے کے خاص اہداف ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ پوری ترک قوم کے خلاف کیا گیا ہے، جس سے دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی قوم کے خلاف جنگ چھیڑتے ہوئے اس میں فتح حاصل کرنے والی ایک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، ترکی کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتا۔



متعللقہ خبریں