یونانی وزیر اعظم کا دورہ ازمیر

ہزاروں لاکھوں انسانوں کے خطہ یورپ کو کوچ کرنے کی وجہ یونان اور ترکی نہیں ہیں، تسپراس

447596
یونانی وزیر اعظم کا دورہ ازمیر

ازمیر نے کل ایک تاریخی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے 95 برس بعد پہلی بار کسی یونانی وزیر اعظم کی آو بھگت کی ہے۔

برسلز میں پیر کے روز منعقد ہونے والے یورپی یونین ۔ ترکی سربراہی اجلاس سے ایک روز بعد وزیر اعظم احمد داود اولو نے یونانی وزیر اعظم سے ازمیر میں ملاقات کی جس دوران دونوں سر براہان نے بحیرہ ایجین میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف مل جل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔

داود اولو اور چپراس نے بلمشافہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ جس دوران داود اولو نے بتایا کہ ترکی اور یونان مہاجرین کے بحران پر کسی مشترکہ نکتہ نظر کے مالک ہیں ، آئندہ کے ایام میں بحیرہ ایجین معصوم انسانوں کے اپنی زندگیوں کو کھونے والے ایک سمندر ہونے کے بر عکس ترکی اور یونان کے درمیان خوشیاں بانٹنے والا ایک مقام بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین موجودہ 6 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا جائیگا۔

یونانی وزیر اعظم تسپراس نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہزاروں لاکھوں انسانوں کے خطہ یورپ کو کوچ کرنے کی وجہ یونان اور ترکی نہیں ہیں۔ شام میں فائر بندی کا عمل برقرار رہنا چاہیے۔ ترکی اور یونان مہاجرین کے بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے یونانی وزیر نے کہا کہ ہم ترکی کی رکنیت کی ہمیشہ سے حمایت کرتے چلے آئے ہیں ، اس کی رکنیت خطے اور جمہوری اصلاحات کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں