ترکی ۔ یورپی یونین اجلاس کے بارے میں وزیر اعظم کے بیانات

ترک شہریوں کو جون سے بلا ویزہ یورپ کی سیاحت کرنے کے حوالے سے ضمانت حاصل ہوئی ہے تا ہم قومی اسمبلی کو 9 قوانین کی منظوری دینی ہو گی

447310
ترکی ۔ یورپی یونین اجلاس کے بارے میں وزیر اعظم کے بیانات

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ برسلز کے ترکی ۔ یورپی یونین اجلاس میں شام میں سیکورٹی زون کے قیام کے معاملے کو پہلی بار یورپی یونین کے متن میں داخل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم داود اولو نے ترکی کے سلسلہ رکنیت یورپی یونین اور شام میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیے جانے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں کو معلومات فراہم کیں۔

اجلاس میں دو اہم پیش رفت ہونے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان میں سے پہلی پیش رفت شام کے عزیز علاقے میں کسی سیکورٹی زون کی تشکیل کے معاملے کو یورپی یونین کے ایجنڈے میں شامل کیا جانا ہے، جبکہ دوسری پیش رفت ماہ جون میں ترک شہریوں کو یورپی ملکوں میں آزادانہ آنے جانے کی ضمانت ہے۔

انہوں نے لازمی قوانین کے قیام کے لیے حزب اختلاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک تاریخی موڑ سے گزر رہے ہیں ، ماہ جون س ے ترک شہریوں کو یورپ بلا ویزہ جانے کی راہ ہموار کرنے والے 9 قوانین کی قومی اسمبلی میں منظوری کی اجازت دی جانی چاہیے۔

جانب داود اولو نے بتایا کہ اجلاس سے قبل تیار کردہ 12 نکاتی منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں، ساڑھے چار ماہ قبل کے مقابلے میں اب ترکی یورپی یونین تعلقات ایک نئی سطح تک پہنچ گئے ہیں ، اب یورپ نے ترکی کی سٹریٹیجک اہمیت کو سمجھ لیا ہے۔



متعللقہ خبریں