وزیر اعظم داود اولو ایران کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم کے دورہ ایران کے دوران ان کی صدر حسان روحانی اور صدر کے نائب اول اسحاق جہانگیر سے ملاقات متوقع ہے

444857
وزیر اعظم داود اولو  ایران کا  دورہ کریں گے

وزیر اعظم احمد داود اولو تہران کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم کے دورہ ایران کے دوران ان کی صدر حسان روحانی اور صدر کے نائب اول اسحاق جہانگیر سے ملاقات متوقع ہے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون اور ایرانی صدر روحانی کے مجوزہ دورہ ترکی کا جائزہ لیا جائیگا۔

برسلز میں منعقد ہونے والے " شام اور نقل مکانی" کے موضوع پر سربراہی اجلاس سے قبل سر انجام پانے والے اس دورے کے دوران شام کی تازہ صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

یہ دورہ حالیہ ایام میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناو کے ماحول کو مدِ نظر رکھنے سے وقت کے اعتبار سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔





متعللقہ خبریں