شمالی قبرص کے وزیر اعظم کالیونجو کی ترکی میں مصروفیات

ترکی کا سرکاری دورہ کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم عمر سوئیر کالیونجو نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کی ۔

443551
شمالی قبرص کے وزیر اعظم  کالیونجو کی ترکی میں مصروفیات

ترکی کا سرکاری دورہ کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم عمر سوئیر کالیونجو نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کی ۔

بین الاوفود مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ کالیونجو نے کہا کہ ترکی کے ساتھ پانی کی فراہمی کا معاہدہ ہونے سے ہم ترکی کے شکر گزار ہیں ۔ شمالی قبرص میں زیر زمین آبی وسائل کی کمی کیوجہ سے پانی قبرصی ترکوں کے لیے آب حیات کی حیثیت رکھتا ہے ۔انھوں نے اس معاہدے کے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے اقتصادی ترقی کے علاوہ قبرصی عوام اور ترکی کے درمیان امن استحکام، دوطرفہ مفادات اور قربت کا سبب بننے کی تمناؤں کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم کالیونجو نے اسطرف توجہ دلائی کہ مسئلہ قبرص کے حل کی راہ میں اہم مسافت طے ہوئی ہے اور مذاکراتی عمل پیش رفت کیساتھ جاری ہے ۔

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے بھی کہا ترکی سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ بھیجا جانے والا پانی سٹریٹیجک سرمایہ کاری ہے۔ یہ قبرص کے مستقبل کے دائرہ کار میں اہم مرحلے کی خصوصیت کا حامل ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ قبرصی یونانی انتظامیہ نے پانی کی فراہمی کے معاہدے کو قبول نہ کرنے کے بارے میں جو بیانات دئیے ہیں وہ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں کیونکہ یہ بیانات ترکی کیطرف سے تسلیم نہ کیے جانے ایک ملک کیطرف سے دئیے گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں