سابق وزیر اعظم ایرباکان کی برسی

سابق وزیر اعظم ایرباکان کی برسی

440629
سابق وزیر اعظم ایرباکان کی برسی

ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین ایرباکان کی برسی کو آج منایا جا رہا ہے۔

سیونلیر جہاں نما انجمن کے زیر اہتمام نماز فجر کے بعد ان کی قبر پر حاضری دی گئی۔ اس رسم میں آق پارٹی کے استنبول کے ضلعی چیئر مین سلیم تیمورجی اور بعض بلدیاتی ناظمین نے شرکت کی۔

سیاست میں سن 1969 میں قدم رکھنے والے ایرباکان نے سن 1970 میں نائب وزیر اعظم کے فرائض ادا کیے تھے۔

یہ سن 1995 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

سیاسی زندگی کو پابندیوں کےساتھ گزارنے والے نجم الدین ایرباکان 27 فروری سن 2011 میں 85 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں