یونان جانے کے خواہشمند 89 تارکین وطن گرفتار

ترکی کے ضلع چناق قلعے اور بالیکسیر سے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 89 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

439462
یونان جانے کے خواہشمند 89 تارکین وطن گرفتار

ترکی کے ضلع چناق قلعے اور بالیکسیر سے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 89 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

عائواجک کے علاقے میں جنڈار مری کی ٹیم نے چیکنگ کی غرض سے جب دو ویگنوں اور ایک کار کو روکا تو ان کے اندر سے 54 افغانی موجود تھے۔ ایک دوسری گاڑی میں موجود 13 افغانیوں اور انھیں غیر قانونی طریقے سے بھیجنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

عائواجک میں جنڈارمری ٹیم نے ایک بوٹ کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کرنے والے عورتوں اور بچوں سمیت 22 شامیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار کیے جانے والےافراد کو غیر ملکیوں کی واپسی کے پولیس مرکز میں بھیج دیا گیا ہے ۔

متعللقہ خبریں