وزیر اعظم داد اولو کی برسلز میں مصروفیات

وزیر اعظم داد اولو کی برسلز میں مصروفیات

434511
وزیر اعظم  داد اولو کی برسلز میں مصروفیات

وزیر اعظم احمدداد اولو یورپی یونین کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے برسلز کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

آسٹریا کے وزیر اعظم ورنر فائمین کی میزبانی میں یورپی یونین کے مستقل مشن میں ہونے والے ہم فکر ممالک کے اجلاس میں جرمنی ،آسٹریا،بیلجیم ،فن لینڈ،فرانس ،ہالینڈ ،سویڈن ،لگسمبرگ، سلووینیا ،پرتگال اور یونان کے سربراہان شرکت کریں گے ۔اجلاس میں یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جنکر اور یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شلز بھی شریک ہونگے ۔ اجلاس میں 29 نومبر کو ہونے والےیورپی یونین اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں طے پانے والے مہاجرین کے مشترکہ کاروائی منصوبے پر عمل درآمد کی صورتحال ،مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات، ترکی کی طرف سے پناہ دئیے جانے والے مہاجرین کی قانونی تعداد اور اٹلی کے ویٹو کے خاتمے کے بعد منظور کردہ تین ارب یورو کی امداد کے استعمال کے شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ء ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات ،شام کی صورتحال اور ترکی آنے والے مہاجرین کے نئے ریلوں جیسے موضوعات پر بھی غورو خوض کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم داؤ اولو برسلز میں یورپی یونین کمیشن اور یورپی یونین کونسل کے سربراہ کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے ۔



متعللقہ خبریں