پی وائی ڈی کے معاملے پر ہم ترکی سے اتفاق نہیں رکھتے:ٹونر

امریکی ترجمان مارخ ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ پی کےکے کی مخالفت پر ترکی سے اتفاق رکھتا ہے لیکنPYD کا معاملہ ذرامختلف ہے

430659
پی  وائی ڈی  کے معاملے پر ہم ترکی سے اتفاق نہیں رکھتے:ٹونر

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان جان کربی کے PYD کی حمایت میں دیئےگئے بیان کی تائید مارک ٹونر نے بھی کر دی ہے ۔

ٹونر سے ایک سوال کے دوران صدر ایردوان کے تنقیدی بیانات کے بارے میں پوچھا گیا توٹونر کا جواب تھا کہ امریکہ پی کےکے کی مخالفت پر ترکی سے اتفاق رکھتا ہے لیکنPYD کا معاملہ ذرامختلف ہے ۔

ٹونر نےمزید کہا کہ پی کےکے کے حملوں کا جواب دینا ترکی کا حق ہے ،ترکی کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں پھیلی یہ انارکی جلد ہی پر امن طریقے سے ختم ہو جائے ۔



متعللقہ خبریں