پائیدارجمہوریت کےلیے ترمیم آئین ضروری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگر ملک میں پائیدار جمہوریت کو فروغ دینا ہے تو اس کا حل ترمیم آئین میں پوشیدہ ہے

425794
پائیدارجمہوریت کےلیے ترمیم آئین ضروری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اگر ملک میں پائیدار جمہوریت کو فروغ دینا ہے تو اس کا حل ترمیم آئین میں پوشیدہ ہے۔
وزیر اعظم نے ٹی وی پر اپنے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکی، تمام مسائل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے ہمسایہ ممالک کی صورت حال اور منفی عالمی حالات کے باوجود ترکی اپنے اہداف تک رسائی حاصل کرنے میں مصروف ہے ،گزشتہ 14 سالوں میں ہماری حکومت نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان سے کہیں زیادہ انشااللہ مستقبل میں سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اہم ترین اہداف میں نئے آئین کی ترتیب و تنظیم شامل ہے جس میں شہریوں کے تمام حقوق کو اساس حاصل ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اقتدار میں آتےہوئے جو وعدے قوم سے کیے تھے ان تمام کو پورا کرنا جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں