صدرایردوان کا وزیراعظم نواز شریف کوٹیلی فون، سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سانحہ چارسدہ پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ترک صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کر کے سانحہ چارسدہ پرافسوس کا اظہار کیا

423828
صدرایردوان کا وزیراعظم نواز شریف کوٹیلی فون، سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سانحہ چارسدہ پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ترک صدرنے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کر کے سانحہ چارسدہ پرافسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے بھی استنبول میں ہونے والے دھماکے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ترک صدر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم کو کوششوں کو سراہا ۔طیب رجب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس تنازعے کے خاتمے کے لیے مدد کرنے کو تیار ہیں



متعللقہ خبریں