ترکی اور شام کی سرحد پر 23 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی دیوار تعمیر

ترکی اور شام کی سرحد پر 23 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی دیوار تعمیر کی گئی ہے اور 108 کلومیٹر پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ۔

404700
ترکی اور شام کی سرحد پر 23 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی دیوار  تعمیر

ترکی کی بری حدود کا تحفظ کرنے والی یونٹوں کے 30 فیصد کو شام کی سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس علاقے کا 4 بریگیڈ ، 12 بٹالین 37 سکواڈرن اور 139 سرحدی پولیس اسٹیشن تحفظ کر رہے ہیں ۔
ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے مزید فوجی دستوں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ترکی اور شام کی سرحد پر 23 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی دیوار تعمیر کی گئی ہے اور 108 کلومیٹر پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ۔ جس پر 300 میلین لیرے کی لاگت آئی ہے ۔ اس طرح سرحد سے غیر قانونی داخلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ۔ 2011 سے لیکر ابتک شام کی سرحد سے ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو لاکھ ستاسی ہزار 27 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ 6221 عدد ہتھیار ، پانچ میلین 516 ہزار 460 لیٹر پٹرول ،چار ہزار 86 کلو گرام منشیات ،ایک میلین 639 ہزار 431 عدد منشیات کی گولیاں اور 2111 میلین 950 ہزار سیگریٹ کے پیکٹ پکڑے گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں