مسعود بارزانی ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

فوجیوں کی حالیہ تعیناتی فریقین کے درمیان موجود سمجھوتے کی رُو سے کی گئی ہے، میری رائے میں اس مسئلے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ مسعود بارزانی

404955
مسعود بارزانی ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
مُوصل میں ترک فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے ہونے والی پیش رفتوں کے بعد بارزانی کا یہ دورہ زمانی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
مسعود بارزانی ترکی میں اپنی مصروفیات کے دوران سب سے پہلے صدارتی گیسٹ ہاوس تشریف لے جائیں گے جہاں 5 بجکر 45 منٹ پر صدر رجب طیب ایردوان ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
شام 8 بجے بارزانی چانکایہ پیلس میں وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
دونوں مذاکرات میں مُوصل میں پیش مرگوں کو تربیت دینے والے ترک فوجیوں کی موجودگی ، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد اور توانائی کے موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مسعود بارزانی نے، مُوصل میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی فوج کے ساتھ یہ اتحاد مُوصل ریسکیو آپریشن میں شریک رضاکار فوجیوں کی تربیت کے لئے کیا گیا ہے اور ترک فوجیوں کی حالیہ تعیناتی فریقین کے درمیان موجود سمجھوتے کی رُو سے کی گئی ہے۔
بارزانی نے کہا کہ میری رائے میں اس مسئلے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں