امریکی صدارتی امیدوار کے نازیبا الفاظ پر ترکی کا رد عمل

مسلمان طبقے پر مشتمل ملکوں میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے ٹرمپ کے بیانات باعثِ شرم ہیں، عمر چیلک

404813
امریکی  صدارتی امیدوار کے نازیبا الفاظ پر ترکی کا رد عمل

انصاف و ترقی پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عمر چیلک نے امریکہ کے ریپبلیکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں نازیبا الفاظ پر رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا "مسلمانوں کے خلاف مہم کو شروع کرتے ہوئے کسی نئی طرز کی نسل پرستی کی بنیاد ڈالنا داعش کی خواہشات کے عین مطابق ہو گا۔"
چیلک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "مسلمان طبقے پر مشتمل ملکوں میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے اس شخص کے الفاظ باعثِ شرم ہیں۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کی طرح کے نسل پرست بیانات جاری کرنے والوں کے خلاف سب سے زیادہ غیر مسلم مغربی شہریوں کو رد عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ " مسلمان شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو روکا جانا چاہیے۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں