ترکی  تمام تر امکانات کوبروئے کارلائے گا ،نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی عالمی قوانین کی رو سے حاصل تمام تر امکانات کو استعمال کرئے گا۔

359733
ترکی  تمام تر امکانات کوبروئے کارلائے گا ،نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی عالمی قوانین کی رو سے حاصل تمام تر امکانات کو استعمال کرئے گا۔
روس نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں جن کے مقابلے میں ترکی بھی روس پر بعض پابندیاں عائد کرئے گا ۔انھوں نے کہا کہ روسی جنگی بحری جہاز کے آبنائے استنبول سے گزرنے کے دوران روسی فوجی کا کندھے پر میزائل رکھنا بچگانہ شو ہے ۔ ترکی کوعالمی قوانین کی رو سے جو حقوق حاصل ہیں وہ انھیں استعمال کرئے گا۔ترکی میں روس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔
ترک فوجیوں کی عراق میں موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کرتلمش نے کہا کہ ترک فوجی 2014 سے عراق میں موجود ہیں ۔ عراق کے ترکی کے بارے میں بیانات باعث افسوس ہیں ۔ترکی کی شمالی عراق میں موجودگی عراقی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ حکومت عراق کی طاقت کو بڑھاتے ہوئے داعش کیخلاف جدوجہد کو کامیاب بنانے کا مقصد رکھتی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ حکومت عراق ترکی کے بارے میں اپنے موقف کو بدلے گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں