صدر رجب طیب ایردوان کی ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے فرانس پہنچ گئے ہیں ۔

357062
 صدر رجب طیب ایردوان کی  ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت


صدر رجب طیب ایردوان ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے فرانس پہنچ گئے ہیں ۔
انھوں نے پیرس میں فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کیطرف سے سربراہان کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی ۔ صدر ایردوان سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد متعدد ممالک کے سربراہان کیساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے ۔ وہ آج صدر اولاند اور جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کیساتھ اور کل صدر باراک اوباما کیساتھ ملاقات کریں گے ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ صدر پوتن کو ملاقات کی پیش کش کی گئی ہے لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔ تاہم صدر پوتن کے ترجمان ڈیمٹری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پوتن ترکی کے صدر کیساتھ ملاقات نہیں کریں گے ۔ماحولیاتی کانفرنس میں 147 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں اس کانفرنس میں 2020 سے پوری دنیا کے لیے معتبر معاہدوں پر مطابقت کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں